حکومت سوشل سیکیورٹی نیٹ ورک کو وسعت دے ، ثناء اللہ اختر

اتوار 23 جولائی 2017 18:20

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2017ء)رفاہی الاخوت کے صدر ثناء اللہ اخترنے کہا ہے کہ ایک رفاعی ریاست کے تقا ضے پورے کرتے ہوئے حکومت ملک میں سوشل سیکورٹی کے نیٹ ورک کو وسعت دے تاکہ محنت کشوں کو جدید دور کے تحفظات و مراعات حاصل ہو سکیں - انہوں نے یہ مطالبہ تنظیم کے ایک اجلاس میں کیا جس میں نثار چوہدری ، ابوعزیر، محمدطارق علی ، ظفر اقبال ، محمدعارف سعید بٹ ، کامران نذیر، راجہ مشتاق ، بلال بٹ اور ڈاکٹر نیاز اکمل نے شریک تھے ۔