غریب دیہی خواتین کی بہبود کا منصوبہ قابل تحسین ہے ،ملک نصراللہ

اتوار 23 جولائی 2017 18:20

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2017ء) مسلم لیگ یوتھ آرگنائزیشن راولپنڈی کے ڈویژنل صدر ملک نصراللہ نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کا غریب دیہی خواتین کی بہبود کا منصوبہ بیوہ ، بے سہارا اور غریب خواتین سمیت دیگر کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کا بے مثال قدم ہے جس کے چوتھے مرحلے کا آغاز کیا جا رہا ہے ․ اس منصوبے سے بے وسیلہ خواتین کو روزگار کی فراہمی کے علاوہ ملکی معیشت میں بھی بہتری ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت خواتین کو مفت مویشیوں کی تقسیم ہوگی جس کی بدولت ملک میں دودھ اور گوشت کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا اور زرعی معیشت میں بہتری کے واضح آثار پیدا ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :