وزیر اعظم اپوزیشن کے شور شرابے پرمستعفی نہیں ہوں گے ، افتخار وارثی

اتوار 23 جولائی 2017 18:20

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری افتخار احمد وارثی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی قیادت اور تمام کارکن عدلیہ کا احترام کرتے ہیں ․ وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے تمام افراد نے عدالتوں میں پیش ہو کر اپنے اس احترام کو ثابت بھی کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپوزیشن کے واویلے پر وزیر اعظم استعفی ہر گز نہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے ہاتھ صاف ہیں۔

متعلقہ عنوان :