راولپنڈی پولیس نے 16جواریوںکو گرفتار کرلیا

اتوار 23 جولائی 2017 18:20

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2017ء) راولپنڈی پولیس نے قمار بازوںاور قحبہ خانوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئی16ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دائو پر لگی ہوئی رقم مبلغ6700/-روپے اور02عدد موبائل فون برآمد کرلیے۔

(جاری ہے)

تھانہ پیرودھائی پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ سوزوکی سٹینڈ کے مقام پر چند اشخاص جواء کھیلنے میں مصروف ہیں جس پر مقامی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئی10ملزمان ارشاد، الطاف، ظہور،غلام حسین،رمضان،نعیم،غلام فرید،ولایت،وزیراور نصیر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سی5200روپے برآمد کرلیے،تھانہ RAبازار پولیس نے ٹنچ بھاٹہ کے مقام پر پرچی جواء کھیلتے ہوئے جاوید کو قابوکرکے اس کے قبضہ سی1500/-روپے اور02عدد موبائل فون معہ فیکس مشین برآمد کرلیںجبکہ قحبہ خانوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ واہ کینٹ پولیس نے بستی کے مقام پر ریڈ کرکی05ملزمان صائقہ،فیصل،عاطف،سیف الرحمن اور بینش کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :