حادثات کی روک تھام ٹریفک قوانین کی پابندی سے ممکن ہے ،یوسف علی شاہد

اتوار 23 جولائی 2017 18:20

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2017ء) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد نے کہا ہے کہ اچھی ٹریفک کے بہائو کا اصول ہے کہ ڈرائیور اپنی لین کی پابندی کرے اور راستہ دینے کے اصول پر عمل کرے انہوںنے کہا کہ روڈ حادثات کی روک تھام ٹریفک قوانین کی پابندی سے ہی ممکن ہے دوسروں کو راستہ دینے کے اصول کو اپنایا جائے تو دورانِ ڈرائیونگ کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتاشہری ٹریفک قوانین کو سمجھ کر ان پر عمل کریںاور دوسرے روڈ یوزرز کی زندگیوں کو محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریںاس امر کا اظہار انہوں نے آگاہی پروگرام’’ برائے ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی قوانین ‘‘سے متعلق اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ ٹریفک قوانین کی پابندی کرنا پڑھے لکھے معاشرے کی پہچان ہے ہم سب کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی قوانین جیسے سنہری اصولوں پر عمل کر کے اپنے آپ کو ایک مہذب قوم کے طور پر پیش کرنا چاہیے کیونکہ ٹریفک قوانین سفر کے دوران ہماری اور دوسرے روڈ یوزرز کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیئے بنائے گئے ہیں ان کی پابندی ہر روڈ یوزرز پر فرض ہے انہوںنے کہا کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی یا موٹر سائیکل چلانا قانوناًً جرم ہے لہذا ء طلباء جب بھی موٹر سائیکل یا گاڑی ڈرائیو کریں تو سب سے پہلے اس بات کا ٰخیال رکھیں کہ ان کا ڈرائیونگ لائسنس بنا ہوا ہوچونکہ زیادہ تر طلباء موٹر سائیکل چلاتے ہیں اس لیئے ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں کیونکہ ہیلمٹ حادثہ کی صورت میں سر کی چوٹ سے محفوظ رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :