اوورسیز چائینیز ایسوسی ایشن پاکستان اور راولپنڈی چیمبر میں مفاہمت کا معاہدہ

اتوار 23 جولائی 2017 18:20

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2017ء) اوورسیز چائینیز ایسوسی ایشن پاکستان اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے مابین مفاہمت کا معاہدہ طے پا گیا۔مفاہمت کی یادداشت پر دستخطوں کی تقریب میں ایسوسی ایشن کے صدر چن زونگ ڈونگ جبکہ راولپنڈی چیمبر کی جانب سے صدر آر سی سی آئی راجہ عامر اقبال، سینئر نائب صدر راشد وائیں، مجلس عاملہ کے اراکین، سیکرٹری جنرل عرفان منان اور دیگر موجود تھے اس موقع پر صدر راجہ عامر اقبال نے کہا کہ یہ ایم او یو ایک بڑی کامیابی ہے اور پاکستان میں سرمایا کاری کے لیے چینی کمپینوں کی دلچسپی اور اعتماد کو ظاہر کرتا ہے ۔

سمجھوتے سے تجارتی وفود کے تبادلوں ، کاروباری معلومات اور نمائشوں کے انعقاد میں بہت مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ او سی اے پی پاکستان میں صنعتی اور کارپوریٹ شعبے کی بڑی نمائندہ ایسوسی ایشن ہونے کے ناطے ملک میں تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے سمجھوتے کے تحت راول ایکسپو 2018میں چینی کمپنیوں اور وفود کی شرکت کے لیے راولپنڈی چیمبر ویزہ اور دوسرے معاملات میں تمام تر تعاون اور راہنمائی کرے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پراو سی اے پی کے صدر چن زونگ نے کہا کہ ان کی ایسو سی ایشن راولپنڈی چیمبر ممبران کو چین میں نمائش اور ٹریڈ فیئر میں شرکت کے لیے تعاون اور معاونت کرے گی انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ملکوں کی تاجر برادریوں کے درمیان روابط بڑھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کا کردار ادا کرے گا چن زونگ نے ملک میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور تاجروں کو سہولتیں فراہم کرنے میں راولپنڈی چیمبر کی کوششوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :