غریب کا بھی قومی خزانے ر اتنا ہی حق ہے جتنا کسی اور کا،ملک قاسم

اتوار 23 جولائی 2017 18:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے جیلخانہ جات ملک قاسم خان خٹک نے کہا ہے کہ وہ عوام میں سے ہیںان کا جینا مرنا ان ہی کے ساتھ ہے ۔عوام کی خدمت ان کے لئے عین عبادت اورباعث فخرہے اس سے انہیں دلی سکون ملتاہے۔دنیا کی کوئی طاقت انہیں عوام کی خدمت سے نہیں روک سکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کرک میں کندہ سراج خیل کے ممتاز سیاسی گھرانے حاجی بادشاہ گل اور ان کے خاندان کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجتماع سے دوسروں کے علاوہ عادل شاہ اورنصراللہ نے بھی خطاب کیا اور ملک قاسم خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کا ہمیشہ ساتھ دینے کا عہد کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عارف خان مروت ،عمائدین علاقہ اور عام لوگوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ مشیر جیلخانہ جات نے کہا کہ وہ غریبوں کے ہمدرد اور خیرخواہ ہیںاور وہ ان کا بھلا چاہتے ہیں ۔

غریب کا بھی قومی خزانے پر اتنا ہی حق ہے جتنا کسی اور کالہذا وہ چاہتے ہیں کہ غریب کے بچے کو بھی امیر کے بچے کے برابر آگے بڑھنے کے مواقع ملے اور ملک و قوم کی خدمت کرے۔ انہوں نے کہا کہ خٹک قوم ایک آزاد قوم ہے اور اپنے فیصلوں میں بااختیار ہے اور اس نے خوانین کے مقابلے میں ان جیسے غریب آدمی کو مسلسل دوسری مرتبہ منتخب کراکر یہ عملی طور پرثابت کردیاہے اور انشاء اللہ وہ انہیں تیسری مرتبہ بھی کامیاب کرائیں گے کیونکہ باشعور خٹک قوم کوحقیقی نمائندوں کی اچھی طرح پہچان ہے۔

قاسم خٹک نے کہا کہ کرک پر اللہ تعالیٰ کی خصوصی مہربانی ہے جس نے اس ضلع کو تیل و گیس جیسے وسیع ذخائر سے نوازاہے اور پورا ملک اس کے وسائل پر چل رہاہے۔ان کا کہنا تھا کہ کرک کا سب سے بڑا مسئلہ پینے کے پانی کا تھا جو اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کافی حدتک حل ہو گیاہے اور اپنی 8سالہ مدت میںصرف پی کے 41میں 676ٹیوب ویل اور 18ہزار پریشر پمپس لگائے ہیں جو 2008تک پورے کرک میں صرف 218ٹیوب ویل تھے جبکہ اپنے حلقہ نیابت میں سکولوںاور کالجوں کا جال بچھادیاہے اور ہر بچے کو تعلیم کا بنیادی حق یقینی بنادیاہے۔

متعلقہ عنوان :