(ن) لیگ کو محاذآرائی کی سیاست مہنگی پڑ ے گی وہ بند گلی میں جاچکی ہے‘وزیر اعظم کو استعفیٰ دینا چاہیے‘ چوہدری محمدسرور

(ن) لیگ جو مر ضی دعویٰ کر ے انکے پاس عدالتی فیصلہ قبول کر نے کے سواکوئی آپشن نہیں ہوگا ‘سابق گورنر پنجاب کا کنونشن سے خطاب

اتوار 23 جولائی 2017 18:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ(ن) لیگ کو محاذآرائی کی سیاست مہنگی پڑ ے گی وہ بند گلی میں جا چکی ہے نوازشر یف کو استعفیٰ دے دینا چاہیے ‘(ن) لیگ جو مر ضی دعویٰ کر ے انکے پاس عدالتی فیصلہ قبول کر نے کے سواکوئی آپشن نہیں ہوگا ‘جے آئی ٹی اور سپر یم کورٹ میں (ن) لیگ کو اپنی بھر پور صفائی کا موقعہ ملا مگر انکے پاس کوئی ثبوت ہوتا تو وہ ضرور سامنے لاتی ‘کر پشن کے خلاف تحر یک کا کر یڈٹ عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف کو ہی جاتاہے ۔

وہ اتوار کے روز لاہور کے علاقہ شاہدرہ میں پارٹی رکن یاسر گیلانی ‘خالد گجر ‘رحمت اللہ بٹ سمیت دیگر کی جانب سے منعقدہ پارٹی کارکنوں کے کنونشز سے خطاب کر رہے تھے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ (ن) لیگ والوں نے اپنی کر پشن کو بچانے کیلئے سپر یم کورٹ میں جعلی دستاویزات جمع کروائیں اور پوری قوم نے دیکھ لیا کہ حکمران کر پشن میں پکڑ جا چکے ہیں اور نوازشر یف کیلئے بہتر ہو تا وہ پانامہ سیکنڈل آتے ہی اپنے عہدے سے الگ ہوجاتے اور انکے خاندان کو اتنی رسوائی نہ ہوتی لیکن ان کیلئے اب بھی اچھا ہوگا وہ سپر یم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کر نے کی بجائے اپنے عہدے سے الگ ہوجائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لندن میں کاروبار کر نیوالے کسی بھی شخص کیلئے اپنا بزنس ریکارڈ لینا چند گھنٹوں کا کام ہوتا ہے اور اگر (ن) لیگ والوں کے پاس لندن فلیٹس کا کوئی ریکارڈ ہوتا تو وہ کب کا عدالت میں پیش کر کے اپنی بے گناہی ثابت کر چکے ہوتے لیکن انکے پاس کوئی ریکارڈ نہیں اسی وجہ سی نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے اور ہمیں سپر یم کورٹ سے انصاف کا سو فیصد یقین ہے ۔

متعلقہ عنوان :