بکثرت حج وعمرہ کرنے سے رزق میں اضافہ ہوتاہے‘نبیرہ عندلیب نعیمی

بغیرمحرم شرعی یا بغیر شوہر کے عورت کیلئے سفر حج پر جانا جائز نہیں‘ناظمہ جامعہ سراجیہ نعیمیہ

اتوار 23 جولائی 2017 18:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) رکن پنجاب اسمبلی وناظمہ جامعہ سراجیہ نعیمیہ نبیرہ عندلیب نعیمی نے کہاہے کہ حج اِسلام کا ایک بنیادی رکن ہے، اور ہر اس مرد و عورت پر فرض ہے جو اس کی طاقت رکھتا ہے۔بکثرت حج وعمرہ کرنے سے اللہ تعالیٰ کی طرف سے انسان کے رزق میں اضافہ ہوتاجاتاہے ،عورت پر لازم ہے کہ وہ اپنے محرم یا خاوند کے ساتھ ہی سفر حج کرے اور اکیلی روانہ نہ ہو کیوں کہ بغیرمحرم شرعی یا بغیر شوہر کے عورت کیلئے سفر حج پر جانا جائز نہیں اگر جائے گی تو اٴْس کا فریضہ حج تو ادا ہو جائے گا مگر وہ عورت گنہگار ہو جائیگی ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جامعہ سراجیہ نعیمیہ مغلپورہ میں منعقدہ تربیتی حج پروگرام برائے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

پروگرام میںخواتین کوملٹی میڈیا کے زریعے مناسک حج سکھائے گئے۔پروگرام میں 500سے زائد خواتین نے شرکت کی ۔پروگرام سے مسزمصورہ فاطمہ،مسزرفعت کامران نے بھی فضائل حج پرخصوصی لیکچرز دئیے۔رکن پنجاب اسمبلی نبیرہ عندلیب نعیمی نے خواتین کو تربیتی پروگرام میںخواتین حجاج کو احرام باندھنے ، وقوف منی ومزدلفہ، سعی صفا ومروہ، بوسہ حجراسود، طواف کعبہ،رمی جمرات، زیارات مقامات مقدسہ سمیت دیگر مناسک حج اورروضہ رسول ؐ پر حاضری کے آ داب سکھائے۔

متعلقہ عنوان :