حج کااجتماع’’مسلم یگانگت واخوت‘‘کاعملی مظہرہے‘ڈاکٹرراغب حسین نعیمی

سفرحج کے دوران حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد کاخیال ر کھاجائے‘ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ

اتوار 23 جولائی 2017 18:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ حج کااجتماع’’مسلم یگانگت واخوت‘‘کاعملی مظہرہے،سفرحج کے دوران حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد کاخیال ر کھاجائے،ایاام حج میں حجاج کرام کے علاوہ تمام اہل ایمان کو اپنا انفرادی و اجتماعی تزکیہ کرنا چاہیے،دین حنیف کارکن حج مسلمانوں میں مادّی اور بشری بنیادوں پر ہر قسم کی تفریق کو مٹا کر تمام مطیع بندگان خدا کو یک رنگ دیتا ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈاکٹرسرفراز احمدنعیمی شہید ؒ میں منعقدہ تربیتی حج پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ عازمین حج کوچاہیں کہ وہ حج و عمرہ کے ذریعے صرف اللہ کی رضا اور اس کاقرب حاصل کرنے کی نیت کرے۔

(جاری ہے)

قرآن و سنت کی روشنی میں حج و عمرہ کے اًحکامات کو سیکھ لے۔ اِحرام کی نیت کرنے کے بعد زبان کی خصوصی طور پر حفاظت کریں اور فضول گفتگو سے پرہیز کریں، اپنے ساتھیوں کو ایذا نہ دیں اور ان سے برادرانہ سلوک رکھیں اور اپنے تمام فارغ اوقات اللہ کی اِطاعت میں گزاریں، کیونکہ رسولِ اکرم کا فرمان ہے کہ "جس نے حج کیااور اس دوران بے ہودگی اور اللہ کی نافرمانی سے بچا رہا، وہ اس طرح واپس لوٹا جیسے اس کی ماں نے اس کو جنم دیا تھا" حجاج کے رًش میں خصوصاً حالت ِطواف و سعی میں اور کنکریاں مارتے ہوئے کوشش کریں کہ کسی کو آپ سے کوئی تکلیف نہ پہنچے اور اگر آپ کو کسی سے کوئی تکلیف پہنچے تو اسے درگزر کر دیں اور جھگڑا نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :