عوام کے مقبول ترین اور مخلص لیڈر پر بے بنیاد الزامات لگانے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا‘شہبازشریف

بیساکھیوں کے ذریعے اقتدار کے راستے ڈھونڈنے والوں کی خواہش کبھی پور ی نہیں ہوگی ،الیکشن 18 ء میں بھی دیانت اورخدمت کی سیاست جیتے گی نیازی صاحب !کھیل کے میدان اور سیاست میں زمین آسمان کا فرق ہے ، آپ نے جھوٹ بول کر او ریوٹرن لے کر سیاست میں نام گنوایا ہے سیاست کے ذریعے عوام کی بے لوث خدمت کرناآپ کے بس کی بات نہیںکیونکہ آپ نے گزشتہ4برس میں صرف جھوٹ اور انتشار پھیلایا ہے عمران خان نے پاکستان میں گالم گلوچ، منافقت اور غیر جمہوری رویوں کو فروغ دیا ہے، عوام ترقی دشمن سیاست سے متنفر اور بیزار ہو چکے ہیں‘وزیراعلی پنجاب

اتوار 23 جولائی 2017 18:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف20کروڑ عوام کے دلوں میں بستے ہیں اور پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں،پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے خلوص نیت کے سا تھ عوام کی خدمت کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) آج بھی پاکستان کی سب سے بڑی اور ہر دل عزیز جماعت ہی- باشعور عوام نے دھرنا دینے والوں اور ماضی میں کرپشن کے ریکارڈ بنانے والوں کو ہر موقع پر مسترد کیا ہے کیونکہ عوام ترقی دشمن سیاست سے متنفر اور بیزار ہو چکے ہیں اور وہ صرف اور صرف ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں۔

سیاست عوام کی بے لوث خدمت کا نام ہے اور عوام کی خدمت میں جو اطمینان اورسکون ملتاہے، اس کا اندازہ بے بنیاد الزام تراشیاں کرنے والے عناصر کبھی کر ہی نہیں سکتے۔

(جاری ہے)

نیازی صاحب !کھیل کے میدان اور سیاست میں زمین آسمان کا فرق ہے اور آپ نے جھوٹ بول کر او ریوٹرن لے کر سیاست میں نام گنوایا ہے اور سیاست کے ذریعے عوام کی بے لوث خدمت کرناآپ کے بس کی بات نہیںکیونکہ آپ نے گزشتہ4برس کے دوران صرف جھوٹ اور انتشار پھیلایا ہے اورآپ نے پاکستان میں گالم گلوچ، منافقت اور غیر جمہوری رویوں کو فروغ دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ غریب قوم کے اربوں روپے بچانے والی قیادت پر بے بنیادا لزام تراشیاں کرنے والوں کو شرم آنی چا ہیے اوربے بنیاد الزامات لگانے والوں کو پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کی تقدیر بدلنے جا رہی ہے تو مخالفین کو تکلیف ہو رہی ہے۔دھرنے، لاک ڈائون اور احتجاج کے ذریعے منصوبوں میں تاخیر کرنے والوں نے قوم سے بڑی زیادتی کی ہے اور پاکستان کی معیشت کو تباہ وبرباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی - ملک کی ترقی کا راستہ روکنے والوں کے چہرے قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیںاور با شعور عوام نے انہیں بار بار مسترد کیا ہے، اب یہ عناصر مایوسی کا شکار ہیں۔

وزیراعلی نے کہاکہ احتجاج ان کا مقدر ہے ، عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے اورمخالفین احتجاج کرتے رہیں، ہم پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے سفرکو آگے بڑھاتے جائیں گی- انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں اور پہلے کی طرح آئندہ بھی عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ عوام کے مقبول ترین اور مخلص لیڈر پربے بنیاد الزامات لگانے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔

انہوںنے کہاکہ بیساکھیوں کے ذریعے ایوان اقتدار کے راستے ڈھونڈنے والوں کی خواہش کبھی پور ی نہیں ہوگی۔مسترد شدہ عناصر آئندہ الیکشن میں اپنی شکست کے ڈر سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ 2018ء کے انتخابات میں عوام ترقی کے مخالفین کو ایک بار پھرمسترد کردیں گے۔ان انتخابات میں بھی امانت ، دیانت، شرافت اورخدمت کی سیاست کی جیت ہوگی۔ عوام کی ترقی کے سفر میں اپنی منفی سیاست کا بند باندھنے والوںکو پچھتانا پڑے گا۔قوم ایسے سیاسی عناصر کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

متعلقہ عنوان :