صوبائی وزیر کھیل نے '' مائی جم اور ال رانچو'' کا افتتاح کردیا

اتوار 23 جولائی 2017 18:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2017ء) صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر نے ڈیفنس میں ملک کے پہلے عالمی طرزکے جم'' مائی جم اور ال رانچو'' کا افتتاح کردیا۔ تقریب میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل نے کہا کہ صحت مندانہ سرگرمیوں سے نوجوانوں کا ذہن مثبت سمت کی طرف گامزن کرنے میں مدد ملتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معاشرے سے خرابیوں اور برائیوں کے خاتمے کے لئے ایسے اداروں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نوجوانوں کی غیر نصابی سر گرمیوں کے فروٖغ کے لئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے۔ جم میں موجود باکسنگ رنگ، ماڈرن مارشل آرٹ، یوگا اور عالمی سطح کے تربیت دینے والے ہالینڈ اور اسپین سے تعلق رکھنے والے ہالوسیٹ فراج ،رابرٹوڈی کو سٹا اور ایک خواتین ڈیمی نے صوبائی وزیر کو دی جانے والی مشقوں کے بارے میں آگاہی دی۔ تقریب میں علی ناصر حسین شاہ، بلال بکو، رضوانہ، آفتاب اور ہالینڈ واسپین سے تعلق رکھنے والے تربیت دینے والے بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :