Live Updates

سابق کرکٹرمشتاق احمد کا کاؤنٹی کنٹریکٹ عمران خان کی بے گناہی ثابت کرنے کاسہارا بن گیا

غیرملکی فنڈنگ کیس میں کاؤنٹی کرکٹ کی دستاویز موجود نہیں،عمران خان نے سپریم کورٹ میں کرکٹر مشتاق احمد کاکنٹریکٹ بطور ثبوت دستاویزات کے ساتھ لگادیا۔ میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 23 جولائی 2017 18:04

سابق کرکٹرمشتاق احمد کا کاؤنٹی کنٹریکٹ عمران خان کی بے گناہی ثابت کرنے ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23جولائی 2017ء ) : سابق کرکٹر مشتاق احمد کا کاؤنٹی کنٹریکٹ عمران خان کی بے گناہی ثابت کرنے کاسہارا بن گیا،عمران خان نے سپریم کورٹ میں غیرملکی فنڈنگ کیس میں کرکٹر مشتاق احمد کاکنٹریکٹ بھی بطور ثبوت دستاویزات کے ساتھ لگادیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے لندن فلیٹ اور بیرون ملک کرکٹ معاہدوں سے حاصل کردہ کمائی کی تفصیلات طلب کررکھی ہیں۔

تاہم عمران خان کے وکیل نے سپریم کورٹ میں اعتراف کیا کہ عمران خان کا اپنا کنٹریکٹ اور انگلش کاؤنٹی سے حاصل آمدن کا 20 سال پرانا ریکارڈ دستیاب نہیں ہے۔ جس کے باعث عمران خان کے وکیل نے مشتاق احمد کاکنٹریکٹ دستاویزات کے ساتھ سپریم کورٹ میں جمع کرواتے ہوئے مئوقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایک عام کرکٹر کنٹریکٹ کے کتنے پیسے لیتا تھا ،جبکہ میں سب سے مہنگا ترین کھلاڑی تھا تو میرا کنٹریٹ کیا ہوسکتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات