ہرنائی،نایا ب درختوں کی کٹائی کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ

اتوار 23 جولائی 2017 17:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) ضلع ہرنائی میں لیویز نے صنوبر اور دیگر نایا ب درختوں کی کٹائی کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی اور زیارت کے علاقوں میں پائے جانے والے صنوبر کے جنگلات کی غیر قانونی کٹائی اور انکی کم ہوتی ہوئی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے لیویز نے ہرنائی کے علاقوں ڈومیرا ،وام تنگی ،زرغون غر اور دیگر علاقوں میں نایا ب جنگلات کی غیر قانونی کٹائی اور درختوں کی لکڑی کی فروخت کی روک تھام کیلئے چیک پوسٹیں قائم کردی اور کسی بھی قسم کی غیر قانونی حرکت پر سخت اقدامات کرنے کے بھی ہدایات جاری کردی گئی ۔