ڈیرہ بگٹی میں پولیس اور لیویز کی مشترکہ کارروائی، بھاری مقدا رمیں اسلحہ وبارود برآمد

اتوار 23 جولائی 2017 17:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) ضلع ڈیرہ بگٹی میں پولیس اور لیویز کی مشترکہ کارروائی بھاری مقدا رمیں اسلحہ وبارود برآمد ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کے مطابق اتوار کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے سنگسیلہ میں پولیس اور لیویز نے آپریشن ردالفساد کے تحت مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سرپسندوں کے ٹھکانوں سے دس گلو گرام وزنی 2آئی ای ڈیز ،30کلو گرام بارودی مواد ،اینٹی ائیر گرافٹ گن کے 175رائونڈز ،ایس ایم جی کے 250راونڈ اور 3آئی ای ڈی سوچ برآمد کرکے قبضے میں لے لیے تاہم کارروائی کے کوئی گرفتار ی عمل میں نہیں آئی ۔

متعلقہ عنوان :