نوازشریف نے استعفیٰ نہ دیا تو پوری قوم سڑکوں پر نکل کران سے استعفیٰ لے گی ، میر محمد صادق عمرانی

اتوار 23 جولائی 2017 17:50

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن اور سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ اگر نوازشریف نے استعفیٰ نہ دیا تو پوری قوم سڑکوں پر نکل کران سے استعفیٰ لے گی کیونکہ حکومت کا سورج غروب ہونے کے قریب ہے عوام نے عام انتخابات کی تیا ریاں شروع کردیں کرپٹ حکمرانوں نے ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹ کر جائیداد یں بنائی عوام ان سے پائی پائی کا حساب لے گی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ شریف خاندان کی کرپشن اور بدعنوانی ثابت ہوچکی ہے اب ان کو اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں کیونکہ وہ نہ تو امین رہے ہیں اور نہ صادق اگر نواز شریف نے خود استعفیٰ دیا تو پوری قوم ان سے استعفیٰ لینے کیلئے سڑکوں پر نکلے گی ملک میں اسی سال عام انتخابات ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں عوام نے تیاریاں شروع کردی ہیں پیپلز پارٹی عوام کے ووٹ کی طاقت سے بر سر اقتدار آکر ملک میں امن ترقی خوشحالی اور استحکام پیدا کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :