محکمہ موسمیات کی راولپنڈی اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کی پیشنگوئی

اتوار 23 جولائی 2017 17:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) محکمہ موسمیات نے راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ہزارہ، میرپورخاص، حیدرآباد ڈویژن اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔اتوار کو یہاں جاری بیان کے مطابق اس دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، ساہیوال، سکھر، لاڑکانہ، شہیدبینطیرآباد، کراچی، سبی، ژوب، نصیرآباد ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

اسی طرح آئندہ 48گھنٹوں میں کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی،گوجرانوالہ،لاہور،سرگودھا،فیصل آباد ڈویژن)، ہزارہ، میرپورخاص اور حیدرآباد ڈویژن میں اکثر مقامات پر جبکہ خیبرپختونخوا، فاٹا، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، سکھر، لاڑکانہ، شہیدبینظیرآبا ، کراچی، سبی، ژوب، نصیر آباد ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ چند مقامات پرموسلادھار بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی،گوجرانوالہ،فیصل آباد، مالاکنڈ، ہزارہ،پشاور،مِٹھی، میر پورخاص،قلات ڈویژن،فاٹا،اسلام آباد، فاٹا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ سب سے زیادہ بارش میں کامرہ 79، مری 17، فیصل آباد11، اسلام آباد (زیروپوائنٹ 09،سید پور 06،گولڑہ 03)،راولپنڈی (شمس آباد 03، بوکڑہ 01)، گوجرانوالہ،کوٹ ادو01 اسلام کوٹ 40، ڈپلو 39،مٹھی 37، نگر پارکر33،چھاچرو 32، میرپورخاص25 ،ڈہلی 05 ،خضدار 30، سیدوشریف 29، مالم جبہ28، کاکول18،دیر 06، بالاکوٹ05، پارہ چنار 03،لوئیر دیر 01، راولاکوٹ05، مظفرآباد04، کوٹلی01، ،بگروٹ16،استور 02 اور گلگت میں 01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق سبی میں 45، تربت، دالبندین، دادو، لاڑکانہ اور سکھر میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :