پشتونخوا میپ اسلام آباد کے قائدین کا جاتلی گجرخان کا دورہ ،ْ600 افراد کے شمولیتی اجلاس میں شرکت

اتوار 23 جولائی 2017 17:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء)پشتونخوا میپ اسلام آباد سینئر معاون سیکٹری ڈاکٹر کریم مندوخیل، اطلاعات سیکٹری بریال خان سمیت ڈاکٹر نظر کاکڑ ،ْحکیم حریفال اور رضا خان نے جاتلی گوجرخان کا دورہ کیا، 600 افراد پر مشتمل پشتون آبادی کے اقابرین کا اپنے قبیلے سمیت پشتونخوا ملی عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔

(جاری ہے)

مقامی پشتون عوام غربت اور وسائل نہ ہونے اور حکومت کی عدم توجہ کے باعث تعلیم روزگار سمیت زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہوگئے ۔ اکابرین کا کہنا تھا کہ دن بدن بڑھتی مشکلات کے پیش نظر انھوں نے مشکلات کے حل کیلئے مختلف پارٹیوں کے قائدین سے ملنے کی کوشش کی مگر ان کی عدم دلچسپی سے مایوس ہوئے،آخرکار اسلام آباد میں موجود پشتونخوا میپ کے عہداروں نے رابطہ کرکے ہر ممکن جہدوجہد کی یقین دہائی کرائی ۔اس موقع پر پشتونخوا میپ اسلام آباد کے سینئر معاون سیکٹری ڈاکٹر کریم مندوخیل، سیکٹری اطلاعات بریال خان اور ایگزیکٹیو ممبر حکیم حریفال نے قبیلے کے مشران سے خطاب کیا ۔