ساہیوال،دودہ سہو ہڑپہ میں قبروں پر بے اولاد عورتوں کو برہنہ کرکے نہلانے والے تین جعلی پیر گرفتار

اتوار 23 جولائی 2017 17:50

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) نواحی گائوں دودہ سہو میں قبروں پر بے اولاد عورتوں کو برہنہ کرکے نہلانے والے تین جعلی پیر گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دربار بابا محمود لنگاہ پر تین جعلی پیروں نے اولاد کے لیے عورتوں کو برہنہ کرکے قبرستان کی قبروں پر نہلانے کا سلسلہ کافی عرصہ سے شروع کر رکھا تھا اور دور دراز اور ملک کے کونے کونے سے اولاد کے خواہشمند بے اولاد خاندان یہاں پہنچ کر عورتوں کو لاتے اور اس عمل کو دہراتے جس پر تھانہ ماموں کانجن کے چک 556گ ب کے فرحت عمران چشتی نے رپورٹ کی کہ قبرستان میں قبروں کی بے حرمتی کے اس عمل میں پولیس تھانہ ہڑپہ خاموش تماشائی کا کردا ر ادا کر رہی ہے اور دربار کے تینوں جعلی پیر پولیس کو خوش کرتے ہیں جس پر ڈی ایس پی صدر اور ایک میڈیا ٹیم نے چھاپہ مارا تو رنگے ہاتھوں تین جعلی پیروں بابا محمد رمضان ، پیر بابا غلام نبی اور پیر محمد فاروق کو گرفتار کر لیا اور تینوں جعلی پیر اس گھنائونے دھندے میں مصروف پائے ۔

پولیس ہڑپہ نے جعلی پیروں اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ زیر دفعات 509-419-420اور297ت پ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :