Live Updates

عمران خان سامری جادو گر بن کر قوم کو گمراہ کررہا ہے اس کے معقل ہی اسے اس کی سیاست کا ملیامیٹ کرینگے ‘رانا تنویر حسین

پی ٹی آئی کو گنگز پارٹی بنانے والے (ق) لیگ کاحشر یاد رکھیں عمران خان کو غیر ملکی اور عوام کی دی ہوئی خیرات کا حساب دینا ہو گا‘وفاقی وزیر

اتوار 23 جولائی 2017 17:50

؂شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) سائنس ٹیکنالوجی اور دفاعی پیداوار کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران خان سامری جادو گر بن کر قوم کو گمراہ کررہا ہے اس کے معقل ہی اسے اس کی سیاست کا ملیامیٹ کریں گے پی ٹی آئی کو گنگز پارٹی بنانے والے (ق) لیگ کاحشر یاد رکھیں عمران خان کو غیر ملکی اور عوام کی دی ہوئی خیرات کا حساب دینا ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پراین این آئی سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی پیر اشرف رسول ، آرگنائزر مسلم لیگ(ن) چوہدری محمود اختر گورائیہ ،وائس چیئرمین ملک ضیاء اللہ ،چوہدری محمد افضل چدھڑ ، چوہدری عمران علی سیال،چوہدری عباد علی سیال،چوہدری ندیم چوہان ،چیئرمین ضلعی بیت المال چوہدری فخرالحسن بھٹی ،چیئرمین ماحولیات ملک محمد نعیم ،چوہدری سرفراز حسین بھٹی ،چوہدری محمد یوسف عرف گوگا شیر،سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ فیروزوالہ چوہدری محمد اکبر،باؤ رحمت علی ،عمران عرف منے خان ،محمد اشرف بٹ، چوہدری بابر گورائیہ،چیف تنویر اقبال بلوچ ،نیامت علی مانا ، چوہدری صوبہ انجم ،شوکت علی ناز ،سمیت دیگر نے بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم میاں نوازشریف پر کرپشن اور مس یوز آف پاور کا کوئی الزام نہیں۔ شیخ رشید سیاسی بازیگر ہے وہ جو کہہ رہا ہوتا ہے اس میں کوئی صداقت نہیں ہوتی۔ سی پیک سے معاشی انقلاب آرہا ہے بہت سی بین الاقوامی قوتوں کو یہ منصوبہ قابل قبول نہیں۔ پاکستان کی ترقی کو روکنے کیلئے جو لوگ سامنے ہیں انکو کٹھ پتلیاں نہ کہیں تو اور کیا کہیں۔

ہم ایک سیاسی پارٹی ہیں اور اس میں اختلافات بھی ہوتے ہیں۔ کسی کا کسی سے اختلاف ہونا اچھی بات ہے اور یہی جمہوریت کا حسن ہے۔ میاں نوازشریف کسی قسم کے پریشر میں نہیں۔ وہ بہت کڑے امتحانات سے گزرے ہیں۔ ہم فیصلے کا انتظار کررہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری حکومت پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے بابا جان کے دورے اقتدار کی طرف ایک نظر دیکھ لیں تو کسی دوسری سیاسی جماعت پر انگلی اٹھانے کی جرات نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے اللہ کسی سیاسی پارٹی کے ساتھ نہ ہو۔

انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت وطن عزیز کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے آج کراچی کی روشنیاں واپس لوٹ چکی ہیں دہشت گردی کا خاتمہ آخری مراحل میں ہے دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے ۔مخالفین دن کوخواب دیکھنا چھوڑ دیں حکومت مخالف سیاست دان اپنا رونا روتے رہیں گے اور مسلم لیگ (ن) 2018کے الیکشن میں پہلے سے زیادہ سرخرو ہوگی اور خیبر پختون خواہ سمیت پورے ملک میں عوامی حکومت قائم کرے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :