سارا کچا چٹھہ کھلنے کے باوجود شفافیت کے مینار کھڑے کرنے کے دعوے مضحکہ خیز ہیں‘ بابر اعوان

ْقوم کے سامنے سرخرو ہونے کے دعوے کرنے والے احتساب کے لئے تیار رہیں‘ مرکزی رہنما پی ٹی آئی

اتوار 23 جولائی 2017 17:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ سارا کچا چٹھہ کھلنے کے باوجود حکمران خاندان کی طرف سے اپنے دور حکمرانی میں شفافیت کے مینار کھڑے کرنے کے دعوے مضحکہ خیز ہیں ،پانامہ کیس کا محفوظ فیصلہ سنائے جانے کے بعد اصل کام شروع ہوگا ،قوم کے سامنے سرخرو ہونے کے دعوے کرنے والے احتساب کے لئے تیار رہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ حکمران یہ کہتے نہیں تھکتے کہ منصوبوں میں اربوں روپے بچائے ہیں لیکن قوم کو اب معلوم ہوا ہے کہ بچائے جانے والے اربوں روپے کہاں جاتے رہے ہیں۔ ان کے جانے کے بعد ان کی کرپشن کی غضب کہانیاں منظر عام پر آئیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ قوم سوال کرتی ہے کہ پنجاب میں شروع کی جانے والی سستی سکیمیں کہاں ہیں ،ناکام منصوبوں پر قوم کے اربوں روپے جھونک دئیے گئے ۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب کے حکمرانوں نے صوبے کو تجربہ گاہ بنا رکھا ہے اور اربوں روپے سے شاہراہیں بنانے کے بعد انہیں اپنی انا ء کی تسکین کے منصوبوںکیلئے دوبارہ کھود دیا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :