سکیورٹی فورسز نے راجگال وادی خیبر ایجنسی میں دہشتگردوں کے دو مضبوط گڑھ کلیئرالئے

افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے والے دو بڑے دروںپر بھی پاکستانی حدود میں کنٹرول حاصل کرلیاگیا دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو آرٹلری اور آرمی ایوی ایشن کی جانب سے نشانہ بنایا جارہاہے ،ْمیجرجنرل شاہین

اتوار 23 جولائی 2017 17:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) سکیورٹی فورسز نے راجگال وادی خیبر ایجنسی میں دہشتگردوں کے دو مضبوط گڑھ کلیئرالئے ہیں سپنکئی چوٹی اور ستار کلے کومحفوظ بنالیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خیبر فور کے دوران سکیورٹی فورسز نے راجگال وادی خیبر ایجنسی میں دہشتگردوں کے دو مضبوط گڑھ کلیئرالئے ہیں سپنکئی چوٹی اور ستار کلے کومحفوظ بنالیا گیا ہے ۔

بیان کے مطابق افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے والے دو بڑے دروںپر بھی پاکستانی حدود میں کنٹرول حاصل کرلیاگیا ۔آپریشنل کمانڈر خیبر فور آپریشن آئی جی ایف سی خیبر پختو خوا نارتھ میجر جنرل شاہین نے کہاکہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو آرٹلری اور آرمی ایوی ایشن کی جانب سے نشانہ بنایا جارہاہے ۔آپریشن پر منصوبے کے مطابق پیشرفت جاری ہے اور دہشتگرد بھاگ رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :