حکومتی رہنماؤں کی پریس کانفرنس، صحافیوں کاہسپتال میں خاتون رپورٹرکیساتھ بدتمیزی پر احتجاج

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 23 جولائی 2017 17:44

حکومتی رہنماؤں کی پریس کانفرنس، صحافیوں کاہسپتال میں خاتون رپورٹرکیساتھ ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23جولائی 2017ء ) : حکومتی رہنماؤں کے سامنے صحافیوں نے پمزہسپتال میں خاتون رپورٹرکیساتھ بدتمیزی پر احتجاج ریکارڈ کروایا،صحافیو ں نے مطالبہ کیاکہ اگلے 24گھنٹو ں میں ذمہ دران افرادکیخلاف قانونی کاروائی کی جائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکومتی ارکان اسمبلی طارق فضل چوہدری اور دانیال عزیز پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کرنے کیلئے پہنچے تو صحافیوں نے احتجاج شروع کردیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پررپورٹرزنے’ شیم شیم،ظلم کے یہ ضابطے ہم نہیں مانتے‘ کے نعرے بھی لگائے۔ رپورٹرزکے مطالبے پر طارق فضل چوہدری نے یقین دلایا کہ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منگوائی ہے۔ وزیرداخلہ خود بڑے اصول پرست آدمی ہیں۔ان سے درخواست کردی ہے کہ متعلقہ افراد کیخلاف کاروائی کی جائے۔ خاتون رپورٹر کیخلاف زیادتی پر ذمہ دران ایف آئی اے اور پمزعملے کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ تاہم صحافیوں کے احتجاج کے باعث پریس کانفرنس کچھ دیر کیلئے بدنظمی کاشکار بھی رہی۔

متعلقہ عنوان :