پنگریو،یوسی چیئرمین کی سخت مانیٹرنگ ،درگاہ سید سمن سرکار کے نذرانے کی پیٹیوں سے حاصل ہونے والی رقم کا 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

اتوار 23 جولائی 2017 17:31

پنگریو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) یونین کونسل سمن سرکار کے چیئرمین رضا احمد کھوسو کی سخت مانیٹرنگ کے باعث درگاہ سید سمن سرکار کے نذرانے کی پیٹیوں سے محکمہ اوقاف کوحاصل ہونے والی رقم کا 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا محکمہ اوقاف سندھ کے ایڈمنسٹریٹر محمد اسلم پٹھان کی نگرانی میں درگاہ سید سمن سرکار کے نذرانے کی پیٹیوں سے ایک لاکھ اسی ہزار دو سو چالیس روپے کی نقدی اور سیکڑوں چڑھاوی(چادریں)حاصل ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

نذرانے کی پیٹیاں کھولنے اور رقم گننے کے عمل کے دوران یوسی چیئرمین آخری وقت تک موجود رہے جبکہ اس سے قبل انہوں نے نذرانے کی پیٹیوں سے باہر نذرانے کی رقم اوردیگر اشیا پھینکنے کی روک تھام کے لیے بھی اقدامات کیے اس عمل کے باعث درگاہ کی گزشتہ چالیس سالہ تاریخ میں پنتالیس روز کے عرصے کی ریکارڈ آمدنی ہوئی ہے عوامی حلقوں اور درگاہ سید سمن سرکار کے عقیدت مندوں اور زائرین نے یو سی سمن سرکار کے چیئرمین رضا احمد کھوسو کی ان کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :