مالی سال 2016-17،مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں 21فیصد اضافہ

گزشتہ مالی سال مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات کا حجم 394 ملین ڈالر تک بڑھ گیا،رپورٹ

اتوار 23 جولائی 2017 17:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) مالی سال 2016-17کے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی قومی برآمدات میں 21فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے مطابق مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں اضافے سے قیمتی زرمبادلہ کے حصول میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ عالمی مارکیٹ میں مچھلی اور اس کی مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والا اضافہ ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2015-16 کے دوران عالمی منڈیوں میں مچھلی اور اس کی مصنوعات کی قیمت 2539 ڈالر فی ٹن کے مقابلے میں مالی سال 2016-17 کے دوران 2616 ڈالر فی ٹن تک بڑھی ہیں۔ ادارہ برائے شماریات کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران مچھلی اور اس کی قومی برآمدات کا حجم 394 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ مالی سال 2015-16 کے دوران برآمدات کا حجم 325 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا ،اس طرح گزشتہ مالی سال کے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں21.35 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :