چیس فیڈریشن کے انتخابات کامیاب امیدواروں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا

فیڈریشن کی خواہش ہے شطرنج کے کھیل میں پاکستان دنیا بھر میں اپنا نام روشن کرے،سینیٹر کلثوم پروین

اتوار 23 جولائی 2017 17:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) چیس فیڈریشن کے انتخابات کامیاب امیدواروں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق چیس فیڈریشن آف پاکستان کے انتخابات میں کامیاب ہونے والوں کے لیے فیڈریشن کی جانب سے سینیٹر کلثوم پروین صدر سینئر نائب صدر ایاز میمن موتی والا اورجنرل سیکرٹری سعدیہ قریشی ویگر کا نوٹیفیکیشن جاری گیاہے ۔

سینیٹر کلثوم پروین اور ایاز میمن موتی والا نے نوٹیفیکشن جاری کرنے پر چیس فیڈریشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نئی توانائی سے شطرنج کے کھیل کے فروغ میں اپنا کرداراداکرینگے،اورصفیں اول کے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر مقابلے کے لیے بھجوائینگے ۔ انہوںنے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ پاکستان چیس فیڈریشن کی خواہش ہے کہ شطرنج کے کھیل میں پاکستان دنیا بھر میں اپنا نام روشن کرے جس کی خواہش کو چیس فیڈریشن کی کامیاب ہونے والی نئی باڈی ضرور پایہ تکمیل تک پہنچائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہ گزشتہ ادوار میں شطرنج کے کھیل کے لیے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہ کیئے گئے مگر اب فیڈریشن کی جانب سے مکمل حمایت ملنے پر شطرنج کے فروغ کے لیے تاریخی اقدامات اٹھائیں جائینگے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان نے دیگر کھیلوں کے معاملے میں دنیا بھر میں بہت نام کمایا ہے مگر شطرنج کے معاملے میں کوئی بھی بڑی کامیابی پاکستان کا مقدر نہ بن سکی ہے جس کی وجہ سے یہ کھیل پاکستان میں ناپید ہونے کے قریب تر رہاہے ،انہوںنے کہا پاکستان میں ایک سے ایک ٹیلنٹ موجود ہے اور ہم پاکستان بھر کے زہین دماغوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر لائینگے اور امید ہے کہ اس بار پاکستان شطرنج جیسے کھیل میں بھی اپنا لوہا منوائے گا۔

انہوںنے کہاکہ ہم بہت جلد سندھ سمیت ملک بھر میں اس حوالے سے مختلف ٹورنامنٹس کا اعلان کرنے والے ہیں جس میں ملک بھر کی بڑی شخصیات بھی اس کھیل کا حصہ ہونگی

متعلقہ عنوان :