مہاجر اتحاد کی ضرورت کو سمجھا جائے،سعید غنی جیسے لوگ آج مہاجروں کی غیرت کو للکار رہے ہیں،مہاجر نیشنل موومنٹ

سرکاری سرپرستی اوردھاندلی کرنے والے سعید غنی کا انجام 2018 میں مہاجر عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے درگت بنا کر کریں گے، ساجد علی ، منان قائم خانی

اتوار 23 جولائی 2017 17:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) مہاجر نیشنل موومنٹ کی کراچی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین ساجد علی، منان قائم خانی،سعید راجپوت اور شبانہ خانم نے جعلسازی سے جیتنے والے اور الیکشن کے روز 9جولائی کو اڑی شکل کے ساتھ بوگس ووٹنگ میں ملوث اپنے رشتہ داروں کی گرفتاری پر پریشاں سعید غنی کی مہاجر قوم کے لئے ہرزہ سرائیوں پر اپنے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعید غنی جیسے لوگ آج مہاجروں کی غیرت کو للکار رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری سرپرستی اوردھاندلہ کرنے والے سعید غنی کا انجام 2018 میں مہاجر عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے درگت بنا کر کریں گے۔ بیلٹ بکسوں کی برآمدگی اور دھاندلی کرنے والوں کی سعید غنی سے رشتہ داری اور گرفتاری بوگس ووٹوں کے اعتراف کے بعد کس منہ سے مہاجروں کو للکار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہاجر عوام اور مہاجر جماعتیں مہاجر اتحاد کی ضرورت کو سمجھیں ۔ ہم کسی بھی صورت مہاجر اتحاد کو سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے۔

متعلقہ عنوان :