سرائیل کا فلسطینی عوام کو بربریت کا نشانہ بنا ناعالمی امن کیلئے خطر ہ ہے،حسین لاکھانی

بیت المقدس میں عبادت پر پابندی مسلمانوں کے مذہبی حقوق سًلب کیے جا رہے ہیں، ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنّت کراچی

اتوار 23 جولائی 2017 17:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے ناظم صوفی حسین لاکھانی نے کہا کہ اسرائیل فورسز کی جانب سے مظلوم نہتے فلسطینی عوام کو بربریت کا نشانہ بنا ناعالمی امن کیلئے خطرہ ہے۔ انہو ں نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں عبادت پر پابندی مسلمانوں کے مذہبی حقوق سًلب کیے جا رہے ہیں۔ جغرافیائی حدود اسلامیان پاکستان کو فلسطین کے مسلمانوں سے جدا نہیں کرسکتی ،صیہو نی جا رحیت کے خلاف اقوام متحدہ کی جانب سے ابھی تک کوئی ٹھو س اقداما ت نظر نہیں آ رہے ۔

انہوں نے دفتر جما عت اہلسنّت میں ذمہ داران کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل پوری دنیا کے امن اور سلامتی کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے ،بے حس مسلم حکمرانوں کی خاموشی و مصلحت پسندی کے باعث آج دنیا بھر میں مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میںمولانا فیض الہادی ، شفیع رانا قادری ،سلیم الدین شیخ،مولانا جہانگیر نقشبندی،حافظ عمیر ترابی،عبد اللہ خلصائی،آصف قادری،اشرف اعوان،افضال قادری ،انور قادری بھی شریک تھے۔

انہو ں نے کہا کہ مسلم حکمرا نو ں کوتمام مصروفیات ترک کر کے مظلو مو ں کی دادرسی کیلئے فوری فلسطین بیت المقدس جا نا چاہیے ،عالمی بر ادری غز ہ کے مظلوم انسا نو ںسے اظہا ر یکجہتی کیلئے اسرائیل کی جارحیت کے خلاف اقتصادی و سفارتی تعلقات کو فی الفور ختم کریں ۔ انہوںنے مطا لبہ کیا کہ عالمی برادری اور مسلم حکمراں صیہونی درندگی کے خلا ف عملی اقدامات یقینی بنا تے ہو ئے اسرائیلی حملے رکوانے کیلئے اپنا کر دار ادا کریں ۔

متعلقہ عنوان :