دہشت گردی کے سانپ کاسرفوری کچل دیاجائے،بچودیوان

پولیس اہلکاروںوسیاسی کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ امن سبوتاژکرنیکی سازش ہے، چیئرمین پاک مسلم الائنس

اتوار 23 جولائی 2017 17:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) دہشت گردی کے سانپ کاسرفوری طورپرکچل دیاجائے، پولیس اہلکاروںاورسیاسی کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ امن سبوتاژکرنے کی گہری سازش ہے،ملک دشمنوںکوکراچی اورپورے ملک کاامن راس نہیںآرہااوروہ ملک میںانتشارپھیلاناچاہتے ہیں،قوم کسی بھی صورت دہشت گردوںکو شہرکاامن تباہ کرنیکی اجازت نہیںد ے گی،پاکستان پرامن رہے گاتومعیشت اورقوم ترقی کرے گی،نادرانے ابھی تک اپناقبلہ درست نہیںکیا،محب وطن بنگلہ زبان بولنے والوںکودیوارسے لگانے سلسلہ فوری بندہوناچاہیے،ان خیالات کااظہار چیئرمین پاک مسلم الائنس بچودیوان،حاجی عزیزالرحمن،حافظ عبدالحافظ صراف،مولاناعارف کمال،محمدعالم آفتاب اوردیگرذمہ داران نے مجاہدکالونی ناظم آبادمیں نادراکے متعصبانہ،غیرآئینی اورغیرقانونی نارواسلوک کیخلاف تحریک کے سلسلے میںمنعقدہ احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،چیئرمین بچودیوان نے کہاکہ دارالعلوم کورنگی کے پاس تین پولیس اہلکاروںاورایک بچے کی ٹارگٹ کلنگ انتہائی تشویش ناک بات ہے،اس سے قبل سائٹ کے علاقے میںایسے ہی ایک دہشت گردی کی واردات میںمتعددپولیس کے جوانوںکوشہیدکیاگیا،چندروزقبل اورنگی کے علاقے میںایک سیاسی جماعت کے دواہم کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی،ان تمام واقعات سے ایسالگتاہے کہ ملک دشمن عناصرایک منظم سازش کے تحت یہاںانتشارپھیلاناچاہتے ہیںجس کی قوم کسی صورت اجازت نہیںدیگی،پاک مسلم الائنس تمام متاثرہ خاندانوںکے غم میںبرابرکی شریک اورمرحومین کی مغفرت کیلئے دعاگوہے،ا س موقع پرمقررین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیاکہ نادرامحب وطن بنگلہ زبان بولنے والوںکیساتھ انتہائی نارواسلوک کررہی ہے،وزارت داخلہ اوردیگراعلیٰ حکام فوری طورپرنادراکیخلاف نوٹس لیتے ہوئے بنگلہ زبان بولنے والوںکیلئے قومی شناختی کارڈ،پاسپورٹ،ب فارم ودیگردستاویزات کاحصول آسان بنائے بصورت دیگراحتجاجی جلسوںکے بعداگلے مرحلے میںنادراکیخلاف کراچی پریس کلب پرسخت احتجاج اوردھرنادینے کی کال دینگے اورتمام ترصورتحال کی ذمہ داری نادراحکام پرعائدہوگی۔

متعلقہ عنوان :