کرپٹ افسروں کی تعیناتی نہیں قبول کریں گے، ثاقب سومرو،منظور کاکا اور بدر جمیل نیب زدہ اور کرپٹ افسر ہیں،کراچی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن

بدر جمیل کی کے ایم سی تعیناتی کی گئی تو چیلنج کریں گے،کے ایم سی میں کوئی افسر ایسا نہیں جس سے بدر جمیل نے بھتہ نہ لیا ہو،محمد جمیل خان وائس چیئرمین کووا

اتوار 23 جولائی 2017 17:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) کراچی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین محمد جمیل خان نے کہاہے کہ کے ایم سی کو برباد کرنے والے افسروں کی دوبارہ تعیناتی نہیں ہونے دیںگے۔انہوں نے کہا کہ ہم کرپٹ افسروں کی تعیناتی نہیں قبول کریں گے۔ ثاقب سومرو،منظور کاکا اور بدر جمیل نیب زدہ اور انتہائی کرپٹ افسر ہیں۔

بدر جمیل کی کے ایم سی تعیناتی کی گئی تو چیلنج کریں گے ۔ کے ایم سی میں کوئی افسر ایسا نہیں جس سے بدر جمیل نے بھتہ نہ لیا ہو۔فائل پر ملازمین کے معمولی کاموں پر بھی رقم لیتے رہے ۔

(جاری ہے)

جعلسازی کے ماہر اور رقوم کی خرد برد والے افسر کی تعیناتی پی پی پی کی کرپشن سرپرستی ہوگی۔ وائس چیئرمین نے کہا کہ ہم حکومت کو بدر جمیل کے کرپشن کی تفصیلات دے سکتے ہیں اس لئے ایسے کرپٹ افسر کو تعینات نہ کیا جائے۔

میئر کراچی ایسے افسر کو جوائننگ نہ دیں ۔ کراچی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے مذید مطالبہ کیا کہ میئر کراچی کے سلب کردہ اختیارات بحال کئے جائیں۔ حکومت سندھ صفائی سمیت کے ڈی اے کی بحالی کے بعد عوام کو ریلیف دینے میں بھی ناکام ہو چکی ہے ۔ اس لئے مذید تجربہ کرنے کے بجائے کے ایم سی کو قانون سازی کرکے اسکی اصل شکل اور محکموں کے ساتھ بحال کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :