میئر کراچی کا ویژن کراچی کی ترقی اور اراضیات کے محکموں کو عوام کیلئے موثر بنانا ہے،اسلم آفریدی،سعد بن جعفر

منتخب نمائندے ملکر شہر کو تجاوزات اور چائنا کٹنگ سے پاک کریں گے، چیئرمین کچی آبادی سعدبن جعفرکی پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی کے ہمراہ اجلاس میں گفتگو

اتوار 23 جولائی 2017 17:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) چیئرمین کچی آبادی بلدیہ عظمی کراچی سعد بن جعفر اور چیئرمین ایچ آر ایم و قائد ایوان بلدیہ عظمی کراچی اسلم آفریدی نے کہا ہے کہ میئر کراچی کا ویژن کراچی کی ترقی اور اراضیات کے محکموں کو عوام کے لئے موثر بنانا ہے۔اس مقصد کے تحت تمام منتخب نمائندے اور افسران ملکر شہر کو تجاوزات اور چائنا کٹنگ سے پاک کریں گے۔

انہوں نے یہ بات اپنے دفترمیں منعقدہ کچی آبادی اورنگی ٹاون کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کہی ۔ جس کی صدارت چیئرمین کچی آبادی سعد بن جعفر نے کی ۔چیئرمین کچی آبادی کو مکمل اورنگی ٹائون کی کچی آبادیوں کو لینڈ مافیا سے بچانے کے لئے خصوصی مہم اور مضبوط حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔ جرمن اور کورین اسکول کو لینڈ مافیا سے بچانا اولین ترجیح ہے بحق سرکارایسے ادارے یا ٹرسٹ جو قانون کے برخلاف فلاحی کام کرنے کے بجائے نہ تو سروس دے رہے ہیں نہ پی ڈی اورنگی کے نوٹس کے بعد کام کر رہے ہیں کاروائی ہوگی۔

(جاری ہے)

یو سی ڈی اور ہلال احمر کی فلاحی قوانین کے خلاف کام کرنے کا نوٹس ۔ تمام غیر قانونی کاموں کو بلڈوز کریں گے۔ سعد بن جعفر چہئرمین کچی آبادی کی معاونت کرتے ہوئے قائد ایوان اور چیئرمین ایچ آر ایم نے کہا کہ ۔کراچی کو ملکر سب کو ساتھ لیکر میئر کراچی کی ٹیم بن کر تجاوزات اور غیر قانونی کاموں سے روکنا مشن ہے ۔ اسلم آفریدی نے کہا کہ ہمیں سسٹم جسے کولیپس Collapseکرنے کی کوششیں ہوتی رہیں ہیں انہیں درست سمت میں لانا ہے ۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی محمد رضوان خان نے تفصیلی بریفنگ میں کہا کہ اورنگی ٹائون پروجیکٹ اپنے 6کروڑ کے ریگولر ٹارگٹ اور 14کروڑ اداروں پر موجود واجبات کی وصولی کے لئے جبگی بنیادوں پر کام کر رہا ہے ۔ محمد رضوان خان پی ڈی اورنگی نے بتایا کہ کے الیکٹرک کے سب اسٹیشن کرایہ اور گرائونڈ رینٹ نہیں دے رہے ہیں جبکہ گرڈ اسٹیشن کی مد میںبھی 2012 سے واجب الادا رقم ادا نہیں کی جارہی فنانشل ایڈوائزر کی مدد سے اسکی وصولی کے لئے اس پر اب پیرزادہ لاء ایسوسی ایٹس کی مدد سے عدالتی کاروائی سے ریکوری کی جائے گی۔

پی ٹی سی ایل پر 6کروڑ ، پولیس ڈپارٹمنٹ پر 4کروڑ، ڈی ایم سی ویسٹ پر 3 کروڑ 30لاکھ کے واجبات ہیں ۔ ہم میئر کراچی کی ہدایت کے مطابق شہر میں کے ایم سی کی رٹ قائم کرنے کے علاوہ ریکوریز کا منظم نظام وضع کر رہے ہیں ۔ غیر حقیقی ریکوری ٹارگٹ ہونے کے باوجود ہم ہر ماہ 50لاکھ روپے کی ریکوری کے لئے تمام وسائل اور کوششیں بروئے کار لائیں گے۔ ہم بغیر گاڑی اور وسائل کے کام کر رہے ہیں ۔

محکمہ میں سرکاری موٹر سائیکل تک نہیں ۔ لیکن ہم نے 20برسوں کا ریکارڈ توڑ کر پچھلے سال 3کروڑ کی ریکوری دی جبکہ ہمارا اصل ٹارگٹ 4 رہا ہے جسے رئوف اختر فاروقی نے 80گناہ بڑھا کر 19کروڑ 55لاکھ کردیا تھا جو ناممکنات میں سے تھا ۔ اداروں کی تباہی میں سابق ایڈمنسٹریٹرز کے غلط فیصلے بھی تھے۔ چیئرمین کچی آبادی سعد بن جعفر نے کہا کہ ہم عوام مفاد عامہ کے کاموں میں بھرپور مددکریں گے اس سلسلے میں ایک مربوط پروگرام میئر کراچی کے ساتھ ملکر تیار کیا جا رہا ہے کہ ہر ملازم کی انفرادی کارکردگی چیک کی جائے وہ ملازمین و افسران جو کارکردگی میں بہتر نہیں ہوں گے انہیں فارغ کردیا جائے گا۔

ہم افسران اور ملازمین کو ملکر ادارہ کے مفاد اور ریکوریز کی بہترین پوزیشن کو سامنے لانا ہے تاکہ کے ایم سی کو اسکے وسائل اپنی توانایئوں اور اچھے افسران کے ذریعے بہتر پوزیشن پر لاسکیں۔

متعلقہ عنوان :