پانامہ کافیصلہ آنے والاہے ،نوازشریف کو اقتدارچھوڑنا ہوگا ،یقینا معاملہ ٹرائل پر جائے گا، ڈاکٹرعارف علوی

اب میاں نوازشریف کو اڈیالہ جیل جاناہوگا ،ان کے بعد پی ایم ایل این سے ن کٹ جائے گااورصرف مسلم لیگ رہ جائے گی، صدر پی ٹی آئی سندھ

اتوار 23 جولائی 2017 17:30

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ پانامہ کافیصلہ آنے والاہے ،نوازشریف کو اقتدارچھوڑنا ہوگا ،یقینا معاملہ ٹرائل پر جائے گا ،میاں نوازشریف نے قوم سے جھوٹ بولاہے ،ان خیالات کااظہار انہوںنے جیکب آبادمیں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر میر راجہ خان جکھرانی ،افتخار سومرو، سردار سخی عبدالرزاق خان کھوسو،میر مولا بخش سومرو،طارق انڑ ،حاجی غلام نبی رند،طاہر رندودیگر موجودتھے ،ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ انتخابات کے حوالے سے نامزدگی فارم بھرنے کو موقع پر ہی میاں نوازشریف نے جھوٹ بولا ،جے آئی ٹی کاوالیم ون جو 528صفحاف پر مشتمل ہے میں پڑھاہے وہ شریف خاندان کے کرتوتوں سے بھراہواہے ،ججز نے بتادیاہے کرپشن کے تواب انڈوںسے بچے ہوگئے ہیں ،ہمارے وزیراعظم تو غیر ملکی ملازم نکلے جو 10ہزار درہم لیتے ہیں ،کرپشن کاسارا پیسہ میاں نوازشریف نے باہرمنتقل کیا ان کی ساری فیکٹریز اور کمپنیزاقتدارمیں آنے کے بعد نقصان میں ہوتی ہیں ،جائیداد کیسے بڑھتی ہے ،انہوںنے کہاکہ میاںنوازشریف کے خلاف 28مقدمات نیب میں ہیں جو سعودی فرمانروا کی مداخلت اور مشرف کو دیے گئے معافی نامے کے بعد بند ہیں ،جن پر سن 2000کے بعد کوئی کاروائی نہیں ہوئی ،انہوںنے کہاکہ جسٹس کھوسہ نے جو کہاہے وہی ہوگا اور اب میاں نوازشریف کو اڈیالہ جیل جاناہوگا ،ان کے بعد پی ایم ایل این سے ن کٹ جائے گااورصرف مسلم لیگ رہ جائے گی ان کے ووٹرزاورسپوٹرز اب پریشان ہیں اور دوسری جانب دیکھ رہے ہیں کیونکہ میاں نوازشریف اب صاد ق اورامین نہیں رہے ،دنیا کے ہر قانون اورآئین میں یہ لکھاہے کہ ان کا لیڈر جھوٹ نہیں بولے گا امانت میں خیانت نہیں کرے گا بل کلنٹن نے جھوٹ بولاتوان کا ٹرائل ہوا ،یہاںتو ساراخاندان چور ہے ،پاکستان قدرت کی نعمتوں سے مالامال ہے انہوںنے کہاکہ سیہون میں جب دھماکہ ہواتو دوسرے روز سیہون پہنچا سوچاکہ سیہون کے قریب 250سوبیڈ پرمشتمل اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کروں گا پروہاں کوئی زخمی نہیں ملا کیونکہ وہاں کوئی ڈاکٹر نہیں ،انہوںنے کہاکہ پانامہ کا لنک سندھ سے بھی ملتاہے سندھ حکومت کی جانب سے نیب کو ختم کرنا غیر آئینی ہے حیرت تویہ ہے کہ نیب آرڈیننس توختم کردیا پر اپنابل نہیں لائے کیونکہ انہوںنے بل تیارہی نہیں کیاکہتے ہیں اب نئے بل پر بات کریں گے ،سندھ میں پولیس کے سارے اختیارات پی پی نے لے لیے ہیں جبکہ ہم نے کے پی کے میں سارے اختیارا ت پولیس کودے دیے ہیں ،چوری چکاری کو نیب نہ پکڑے کیونکہ نیب نے ڈاکٹر عاصم اورشرجیل کو پکڑاتھا اس لیے نیب کوختم کیاگیا پر اب ایسانہیں ہوگا ،نیب کو ختم کرنے والوں کو اپنے عیبوں کا خوف ہے ،انہوںنے کہاکہ سکھر میں جلد عمران خان کا جلسہ عام ہوگاجس کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے اور جگہ بھی منتخب کرلی گئی ہے ،مختلف علاقوں کے اس حوالے سے دورے بھی کیے جارہے ہیں ،ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ ووٹ اورچوری الگ ہے جس کے لیے قانون ہے اگرچورکو عوام کے سامنے کھڑاکیاجائے تووہ اس کے حالت خراب کردیں ،اس لیے چوری کرنے والوں کو حساب دیناہوگا،انہوں نے کہاکہ نیب کوختم کرکے پولیس کے اختیارات لے کر الیکشن سے قبل دھاندلی کی تیاری کی جارہی ہے ،سکھر کا جلسہ پی پی کے لیے فیصلہ کن ہوگا ،انہوںنے کہاکہ عمران خان نے کوئی کرپشن نہیں کی ایک ایک پیسے کا حساب ہے ۔