ْ اسرائیل مقبوضہ بیت المقدس میں نئے سیکورٹی اقدامات سے آگ کے ساتھ کھیل رہاہے ،عرب لیگ

اتوار 23 جولائی 2017 17:22

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2017ء) عرب لیگ نے اتوارکے روزاسرائیل پرالزام عائدکیاہے کہ وہ انتہائی حساس مقبوضہ بیت المقدس میں نئے سیکورٹی اقدامات اٹھاکرآگ کے ساتھ کھیل رہاہے ۔اس کے سربراہ احمدابوالغیث نے ایک بیان میں کہاکہ مقبوضہ بیت المقدس ریڈلائن ہے اورمزیدکہاکہ کوئی بھی عرب یامسلمان شہرکے مقدس مقامات کی خلاف ورزیاں قبول نہیں کریگا۔

(جاری ہے)

اسرائیلی حکام کی جانب سے حرم الشریف کمپاؤنڈ کے داخلی مقامات پرمیٹل ڈیٹکٹرزنصب کرنے کے بعدسے یروشلم خونریزجھڑپوں کی زدمیں ہے۔اسرائیل کی جانب سے وسط جون میں ایک حملے میں دوپولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعدیہ اقدام اٹھایاگیاہے ،فلسطینی اسے اسرائیل کی جانب سے مقدس مقام کامزیدکنٹرول حاصل کرنے کی کوشش سمجھتے ہیں ،جوکہ اسلام میں تیسراانتہائی مقدس مقام اورصیہونی ازم میں انتہائی پاک مقام ہے۔ابوالغیث نے اسرائیلی حکومت پرالزام عائدکیاہے کہ وہ خطرات کومول لے رہاہے اورکہاہے کہ اس کے اقدامات سے عرب اورمسلم دنیاکے ساتھ بحران پیداکرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :