امریکہ،ٹیکساس میں پارکنگ میں کھڑے ٹرک سے آٹھ افرادکی لاشیں برآمد

اتوار 23 جولائی 2017 17:22

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2017ء) سان انتونیوٹیکساس کے مقام پربظاہرانسانی سمگلنگ کے ایک کیس میں ایک پارکنگ میں کھڑے ٹرک سے اتوارکے روزآٹھ افرادکی لاشیں برآمدہوئی ہیں ،یہ بات حکام نے کہی ۔

(جاری ہے)

سان انتونیوکے پولیس سربراہ ولیم میک مینوس اورفائیرچیف چارلس ووڈنے صحافیوں کوبتایاکہ ہلاک شدگان کے علاوہ 28 افرادزخمی حالت میں برآمدہوئے ،جن میں سے بیس شدیدزخمی ہیں ،جن کاسات مقامی ہسپتالوں میں علاج ہورہاہے ۔

پولیس سربراہ نے اسے خوفناک واقعہ قراردیتے ہوئے کہاکہ ہم جائے وقوعہ پرپہنچے اورٹرالرکے پیچھے سے 8افرادکی لاشیں برآمدکیں ،انہوںنے وضاحت کی کہ سٹورسیکورٹی تصاویرسے ظاہرہوتاہے کہ کچھ گاڑیاں چندمسافروں کولینے آئیں جوٹرک پرموجودتھے ۔انہوںنے مزیدکہاکہ ہم اس واقعے میں انسانی سمگلنگ کے پہلوکودیکھ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :