مشرق وسطیٰ کیلئے سفارتی کوارٹیٹ کا مقبوضہ بیت المقدس میں تشددسے متعلق تشویش کااظہار

تمام فریقین زیادہ سے زیادہ ضبط وتحمل سے کام لیں،مشترکہ بیان

اتوار 23 جولائی 2017 17:22

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2017ء)مشرق وسطیٰ کیلئے سفارتی کوارٹیٹ نے مقبوضہ بیت المقدس میں بڑھتے ہوئے تشددسے متعلق تشویش کااظہارکیاہے اورتمام فریقین پرزوردیاہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ ضبط وتحمل سے کام لیں ۔کوارٹیٹ امریکہ ،روس ،یورپی یونین اوراقوام متحد پرمشتمل ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک مشترکہ بیان میں کہاگیاہے کہ چارفریقی اتحادکے نمائندے دہشتگردی کی کارروائیوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں اورتشددکی وجہ سے معصوم جانوں کے ضیاع پرافسوس کااظہارکرتے ہیں اورامیدظاہرکرتے ہیں کہ جوزخمی ہیں وہ صحت یاب ہوں گے ۔

اس کامزیدکہناہے کہ کوآرٹیٹ کے نمائندے تمام فریقین پرزوردیتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ صبروتحمل سے کام لیاجائے اوراشتعال انگیزاقدامات سے گریزکریں اورکشیدگی میں کمی لانے کیلئے کام کریں۔