گلوبل وارننگ ، موسمیاتی آفتیں زلزلہ،آندھی طوفان اور سیلابوں کا بے وقت آنا معمول بن چکا

اتوار 23 جولائی 2017 17:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2017ء) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی گزشتہ کئی دہائیوں سے گلوبل وارننگ کی وجہ سے موسمی درجہ حرارت بڑھنے اور زیادہ بارشوں کے نتیجے میں موسمیاتی آفتیں زلزلہ،آندھی طوفان اور سیلابوں کا بے وقت آنا معمول بن چکا ہے،وہی حکومت عدم توجہی کے باعث ہرسال کئی سو قیمتیں جانی نقصان اٹھانا پڑتا ہے،مقامی سطح پر تربیت اور تیاری کے فقدان کے باعث مسائل زیادہ بڑھ جاتے ہیں ملک میں برسات سے قبل ہی برسات کے باعث رواں سال43افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 200سے زائد زخمی ہوئے جبکہ ہزاروں گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ،پنجاب کے بڑے بڑے شہروں میں جہاں حکومت نے کھربوں روپے کے منصوبے لگائے ہیں سڑکیں تالاب بن گئی اور سیوریج کا نظام جواب دے گیا،جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر دریا خان کو محفوظ بنانے کیلئے بروقت انتظامات نہ کئے گئے تو قوم آنے والے دنوں میں قحط بھوک سیلابوں اورسمندری طوفان کو بھگتے گی جس سے سندھ کا بڑا علاقہ سمندر کی نظر ہوجائے گا ابھی تک سندھ کا 11فیصد حصہ سمند کی نذر ہوچکا ہی۔

متعلقہ عنوان :