مشترکہ اپوزیشن کا اسمبلی اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع نہ کروانے کا فیصلہ

اتوار 23 جولائی 2017 17:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2017ء) مشترکہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی اجلاس نہ بلانے کی ریکوزیشن(درخواست) جمع نہ کروانے کا فیصلہ کیا ہے اس کی وجہ اس کی اپنے صفوں میں اراکین پارلیمنٹ کی عدم شرکت کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق کہ ایک ہفتہ قبل سامنے انے والی ریکوزیشن پر تمام اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے دستخط کئے تھے تاہم اپوزیشن رہنما سید خورشید شاہ نے باضابطہ طور پر اسے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع نہ کرانے کا عندیہ دیا تھا۔پارلیمانی ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے ہفتوں قبل اپوزیشن رہنما سید خورشید شاہ کو حق واختیار دیا تھا کہ وہ اجلاس بلوانے کیلئے درخواست جمع کروائیں۔

متعلقہ عنوان :