نائن الیون سانحے کے گرد گھومتی ہالی ووڈ کی نئی ایکشن ڈرامہ فلم’’ نائن الیون‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا

اتوار 23 جولائی 2017 17:21

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2017ء)نائن الیون سانحے کے گرد گھومتی ہالی ووڈ کی نئی ایکشن ڈرامہ فلم’’ نائن الیون‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیافلم رواں سال 8ستمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی2001ء میں نیویارک میں نائن الیون سانحے پر مبنی ہالی وڈ کی ایکشن ڈرامے سے بھرپور نئی تھرلر فلم ’’نائن الیون ‘‘کا پہلا ٹریلر جاری کرد یا گیا ہے ہدایتکارمارٹن گوئی گوئی کی یہ فلم حقیقی واقعات پر مبنی ہے جب نیو یارک میں دہشت گردی کے حملوں میں جڑواں ٹاورز ورلڈٹریڈسینٹرکو نشانہ بنایا گیاجس کے نتیجے میں نہ صرف بڑ ی تعداد میں معصوم افراداپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے بلکہ عمارت بھی زمین بوس ہو گئی۔

(جاری ہے)

کرٹنی گینز اور مارک برگ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی و ڈاداکارچارلی شین ،ہوپی گولڈ برگ، جینا گرسہین ، لیوئس گزمین، ووڈ ہیرس اوراولگا فونڈا سمیت دیگر کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہونگے۔