قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمدبھی کترینہ کیف اور ماہرہ خان کے فین نکلے

اتوار 23 جولائی 2017 17:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2017ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمدبھی کترینہ کیف اور ماہرہ خان کے فین نکلے کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے دونوں اداکارائوں کی پرفارمنس کو پسند کرتے ہوئے کہا کہ کتریف کیف اور ماہرہ خان اپنی اداکاری نہایت ہی پروفیشنل طریقے سے کرتی ہے ان خیالات کااظہار پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے اپنے اعزا زمیں منعقد ہ تقریب میں کیا تقریب کی میزبانی عمر شریف نے کی اور عمرشریف نے اپنی ہلکی پھلکی مزاحیہ کمپیئرنگ سے تقریب کو چار چاند لگا دئیے تقریب میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کیلئے دعائیں کی گئیںآخر میں سرفراز احمد ،عمرشریف اور شرکاء نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

متعلقہ عنوان :