میری شناخت میرے والد عالم لوہار ہیں،عارف لوہار

اتوار 23 جولائی 2017 17:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2017ء)لوک گلوکار عارف لوہار کا کہنا تھا لیجنڈ اداکاروں کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا جو کام میرے والد محترم عالم لوہار نے کیا تھا میں ان جیسا کام نہیں کر سکتا لیکن مجھے فخر ہے کہ میری شناخت میرے والد عالم لوہار ہیںاپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جو قومیں اپنی ثقافت کو فراموش کر دیتی ہیں وہ آنے والے وقتوں میں تاریخ کا حصہ نہیں ہوتیں میرے والد عالم لوہار نے گلوکاری کے ذریعے پنجاب کی ثقافت کا جو دیا جلایا تھا اس کو میں نے روشن رکھا ہوا ہے اور میں چاہتا ہوں کہ اس دیے سے اور بھی دیے جلائے جائیں تاکہ دنیا بھر میں پاکستان کی ثقافت روشن ہو عارف لوہار نے مزید بتایا کہ انہوں نے گلوکاری میں کوئی شاگرد نہیں رکھا ہے۔