ْاداکار و ماڈل لائبہ خان نے تقریب کے دوران معروف بیوٹیشن وماڈل ڈولی کو کھری کھری سنا دیں

اتوار 23 جولائی 2017 17:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2017ء)اداکار و ماڈل لائبہ خان نے تقریب کے دوران معروف بیوٹیشن وماڈل ڈولی کو کھری کھری سنا دیں جس کے بعد دونوں میں تو تکرار ہوگئی اور دونوں نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز ایک تقریب کے دوران اداکارہ و ماڈل لائبہ خان اور ماڈل ڈولی تقریب میں شریک تھیں کہ اداکارہ و ماڈل لائبہ خان نے ماڈل ڈولی پر چند فقرے کسے جس کے جواب میں ماڈل ڈولی نے بھی اداکارہ لائبہ خان کو برا بھلا کہا دونوں اداکاروں کے جھگڑا بڑنے پر تقریب کے منتظمین اور دیگر لوگوں نے دونوں کے درمیان بیچ بچائو کرا دیااس حوالے سے جب اداکارہ لائبہ خان سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا میں آئندہ ڈولی کو اپنے کسی پروگرام میں دعوت نہیں دونگی انہوں نے بتایا کہ ڈولی سے تقریب کے دوران ملاقات ہوئی تو میں نے ڈولی سے کسی بات کی شکایت کی تو اس پر ہم دونوں میں تلخ کلامی ہوگئی جس پر میں نے ڈولی کو کھر ی کھری سنا دیں اور میں نے اس کو بتایا کہ اسکی اصل اوقات کیا ہے اور اب میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ آئندہ اس کو اپنے کسی پروگرام میں نہیں بلائوں گی ۔