شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارائوں نے بھی وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کی مکمل حمایت کااعلان کر دیا

اتوار 23 جولائی 2017 17:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2017ء) شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارائوں نے بھی وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کی مکمل حمایت کااعلان کر دیا فنکارروں کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اپنی چور ی پکڑی جا چکی ہے لہٰذا وہ ملک میںجمہو ریت اور پار لیمنٹ کو چلنے دیں اور تحر یک انصاف حکومت کیخلاف سازشوں کی بجائے آئندہ عام انتخابات کا انتظار کرہے گزشتہ روز خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فلم سٹار میرا، میگھا، ریشم اور فلم سٹار لیلیٰ جبکہ سٹیج کی اداکارہ صائمہ خان،مہک نور،ثوبیہ خان،ماڈل لائبہ خان ،نگار چوہدری نے آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ(ن) لیگ عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئی ہے اور ملک میں ترقی اور خوشحالی جاری ہے اس لئے وزیراعظم میاں محمد نوازشر یف کے خلاف کوئی بھی فیصلہ قوم کی ترقی اور خوشحالی کے خلاف فیصلہ ہوگا اس لئے نوازشر یف کو بطور وزیر اعظم آئینی مدت پوری کر نے دی جائے او ر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان خود اپنی منی ٹر یل عدالت میں نہیں دے سکے ہیں جس سے انکی اپنی چوری پکڑی جا چکی ہے لہٰذا عمران خان کو چاہیے وہ سازشوں کی بجائے اپنی چوری کا حساب دیںا ور آئندہ عام انتخابات کا انتظار کریں پھر عوام جس کو چاہے اقتدار میں لے آئے ۔

متعلقہ عنوان :