Live Updates

شوبز نیوز*

اداکارہ میرا کا عمران خان کیخلاف الیکشن لڑنے کا اعلان

اتوار 23 جولائی 2017 17:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2017ء) لالی ووڈ کی نامور اداکارہ میر ا نے آئندہ عام انتخابات میں لاہور سے چیئر مین تحر یک انصاف عمران خان کیخلاف الیکشن لڑ نے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

اداکارہ میرا نے کہنا تھا کہ میں عمران خان سے زیادہ عوام میں مقبول ہوں اس لیے مجھے اس بات کا سو فیصد یقین ہے کہ میں انتخابی سیاست میں آئوں گی تو میری کامیابی یقینی ہو گی خصوصی گفتگو کے دوران اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ عمران خان کے مقابلے میں عوام مجھے ہی کامیاب کر یں گے انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کیلئے میں نے پلاننگ شروع کردی ہے اور اپنے مخالفین سر پرائز دوں گی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات