محبوبائوں یا بیویوں کیساتھ خریداری میں ناگواری محسوس کرنیوالے مردوں کیلئے ’’ ہسبنڈ سٹوریج ‘‘ کی سہولت کا آغاز

خواتین کے ساتھ آنیوالے مرد ٹی وی سکرین لیدر مساج چیئر اور گیمز کنسولز سے لیس مقام پر وقت گزار سکتے ہیں اکیلے خریداری کرنا کوئی فن نہیں ہے میرا بیگ کون اٹھائے گا ،مجھے مشورے کون دے گایا میرے ساتھ باتیں کون کریگا ،خواتین کا شکوہ

اتوار 23 جولائی 2017 17:20

شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء) محبوبائوں یا بیویوں کے ساتھ خریداری کرنا مردوں کیلئے انتہائی مشکل کام ہو سکتا ہے ، چین کی شنگھائی میونسپلٹی میں ایک شاپنگ مال نے ’’ ہسبنڈ سٹوریج ‘‘ کی سہولت فراہم کر کے اس مسئلے کو حل کر دیا ہے، شنگھائی کے گلوبل ہاربر شاپنگ سینٹر میں شفاف سیلف سروس خول ٹی وی سکرین لیدرمساج چیئر اور گیم کنسولز کے ساتھ لیس ہیں ، مرد اپنی فی میل پارٹنروں کے ساتھ خریداری کرتے ہوئے عموماً بور ہوجاتے ہیں۔

خولوں کی دیکھ بھال اور آپریٹ کرنے والے جوجن نے کہا کہ اس کے پیش نظر ہم نے انہیں آرام کرنے کے لئے جگہ فراہم کی ہے جہاں وہ گیمز کھیل سکتے ہیں اور اپنے موبائل فونز چارج کر سکتے ہیں ۔جو نے کہا کہ استعمال کرنیوالے خول کو ریزرو کرنے کیلئے کیو آر کوڈ کو سکین کر سکتے ہیں اس کی لاگت ایک گھنٹے کیلئے 30یوآن جبکہ آدھے گھنٹے کیلئے 20یوآن (3امریکی ڈالر ) ہے ، ایک ماہ قبل شروع کئے جانے کے بعد سے ’’ہسبنڈ سٹوریج ‘‘ کی سہولت میں روزانہ درجنوں افراد آتے ہیں۔

(جاری ہے)

خاتون خریدار وانگ نے کہا کہ یہ ایک اچھا خیال ہے کہ میرا شوہر میرے ساتھ خریداری کرتے وقت کبھی خوش نہیں ہوا ،عرفی نام یانگ والے ایک مرد استعمال کنندہ نے چینی خبررساں ایجنسی شنہواکو بتایاکہ اس سہولت میں سینکڑوں کلاسک ویڈیو گیمز ہیں جس سے اس کی بچپن کی یاد تازہ ہوجاتی ہے تاہم ہر کوئی خول سے خوش نہیں ہے، بعض بیویوں نے شکایت کی کہ اکیلے خریداری کرنا کوئی فن نہیں ہے۔

عرفی نام ہی والی ایک خاتون خریدار نے کہا کہ میرا بیگ کون اٹھائے گا ، میرے ساتھ کون باتیں کرے گا اور اگر میرا شوہر خول میں بیٹھا مزے کررہاہو تو مجھے مشورے کون دے گا ۔جو نے کہا کہ مستقبل میں ان خولوں کو پردے کی ایرکنڈیشنگ اور ہیڈ سیٹ سے لیس کر دیا جائے گا تا کہ استعمال کرنے والے کے بہتر تجربے کو یقینی بنایا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :