عراق ، بم دھماکے میں 5شہری ہلاک ،9زخمی

اتوار 23 جولائی 2017 17:20

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء) عراق میں بم دھماکے کے نتیجے میں 5شہری ہلاک اور9زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بعقوبہ کے شمال مغربی علاقے میں آئی ای ڈی کے دھماکے میں 5شہری ہلاک اور 9زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کو شمال مغربی بعقوبہ کے ضلع الحدید میں ایک بم پھٹنے سے پانچ شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔گزشتہ روز بعقوبہ کے مغرب میں الجحزا کے علاقے میں ایک بم دھماکے میں پولیس افسر کی بیوی زخمی ہوگئی تھی۔

متعلقہ عنوان :