نواز شریف کو عوام کا بھر پور اعتماد حاصل ہے، استعفے کا مطالبہ کرنے والے مایوس ہوں گے‘عمران خان احتساب سے نہیں بچ پائیں گے،ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گے‘سپریم کورٹ کے فیصلے میں سرخرو ہوں گے،خود کفیل اور مضبوط پاکستان بنانے کا خواب پورہ ہو کر رہے گا

وفاقی وزیر برائے امور کشمیرو گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کا بیان

اتوار 23 جولائی 2017 17:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء) وفاقی وزیر برائے امور کشمیرو گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ محمد نواز شریف کو عوام کا بھر پور اعتماد حاصل ہے اور وہ پاکستان کو خود کفیل اور مضبوط بنانے کا سفر جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ نوز شریف کے مستعفی ہونے کے دن رات خواب دیکھنے والے مخالفین کے ہاتھوں سوائے شرمندگی اورمایوسی کے سوا کچھ نہ رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جیسے سازشی عناسر2013انتخابات کے بعد ہی سے بغیر کسی جواز کے نواز شریف کے استعفے کے خواب دیکھ رہے ہیںجس میں انہیں ابھی تک بدترین شرمندگی کا سامنا کرناپڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے کہ وہ عناصر نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں جن کو نہ تو عوام میں حمایت حاصل ہے اور نہ ہی اسمبلی میں اکثریت حاصل ہے اور ہر الیکشن میں انہیں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہاکہ پاناما کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں مکمل ہو چکی ہے اور سپریم کورٹ کے فیصلے میںنواز شریف عوام کے سامنے سرخرو ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو نواز شریف کے استعفے کا مطالبہ کرنے کی بجائے اب اپنی منی ٹریل کی فکر کرنی چاہیے جس کو وہ ثابت کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نواز شریف اور ان کے خاندان سے تو دہائیوںپرانے حساب کتاب مانگ رہے ہیںلیکن دوسری طرف وہ محض اپنے منی ٹریل اور کائونٹی کرکٹ سے آمدن کا حساب کتاب دینے میں ناکام ہو چکے ہیںاور جو گڑھا نااہل قرار دینے کے لئے انہوں نے نواز شریف کے لئے کھودا تھا اُس میں عمران خان کے خود گرنے کا وقت آچکا ہے اور وہ کسی صورت قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایسی سیاسی جماعت بھی نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کر رہی ہے جس کا سندھ کے علاوہ پورے پاکستان سے وجود ہی ختم ہو چکا ہے اور آہندہ انتخابات میں اس کا سندھ سے بھی وجود ختم ہونے جا رہا ہے۔انہوں نے کہا اس سیاسی جماعت کونواز شریف کے خلاف پروپیگنڈے کی بجائے اپنی اصلاح اوربقاء کی فکر کرنی چاہیے۔چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا کہ نواز شریف سپریم کورٹ میں سرخرو ہونے کے بعد پاکستان کو ایک مضبوط اور خود کفیل بنانے کا سفر جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان کو بحرانوں سے نکال کر آج ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے اور وہ پاکستان کو صف اول کے ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میںلانے کے لئی2018؁کے انتخابات میں کامیابی کے بعد بھی اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور عوام 2013؁سے بھی زیادہ2018؁میں ان پر اعتماد کا اظہار کریں گے۔

متعلقہ عنوان :