آپریشن خیبر 4 کامیابی سے جاری ‘ پاک فوج نے سپین کئی چوٹی ،سپرائی اور ستار کلے درے دہشتگردوں سے خالی کرا لئے

دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو توپ خانے اور ہیلی کاپٹروں سے نشانہ بنایا گیا، دونوں درے افغانستان سے پاکستان داخلے کیلئے استعمال کئے جا رہے تھے،آئی ایس پی آر

اتوار 23 جولائی 2017 17:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء) آپریشن خیبر 4 کامیابی سے جاری ‘ پاک فوج نے سپین کئی چوٹی پر موجود سپرائی اور ستار کلے درے دہشت گردوں سے خالی کرا لئے۔ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو توپ خانے اور ہیلی کاپٹروں سے نشانہ بنایا گیا۔ دونوں درے افغانستان سے پاکستان داخلے کیلئے استعمال کئے جا رہے تھے۔اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر 4 کامیابی سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

فوج نے وادی راجگال میں دہشت گردوں کے 2 مضبوط ٹھکانوں پر قبضہ کر لیا۔ سپین کئی چوٹی پر موجود سپرائی اور ستار کلے درے دہشت گردوں سے خالی کرا لئے گئے ۔ دونوں درے افغانستان سے پاکستان داخلے کیلئے استعمال کئے جا رہے تھے۔ پاک فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو توپ خانے اور ہیلی کاپٹروں سے نشانہ بنایا گیا۔ آپریشن خیبر 4 میں دہشت گردوں کیخلاف منصوبے کے مطابق پیش رفت جاری ہے ۔ خیبر 4 کے آپریشنل کمانڈر آئی جی ایف سی خیبر پختونخوا نارتھ میجر جنرل شاہین ہیں۔ …