Live Updates

و زیر اعظم کا استعفیٰ پوری قوم کا مطالبہ ہے ‘ نواز شریف کے بعد اگلا نمبر عمران خان کا ہے، سید خورشید شاہ

حکومت کا پریشر چوہدری نثار کیلئے اینٹی بائیوٹک ہے ‘ سیاستدانوں کو عوام کیلئے رول ماڈل ہونا چاہیے ‘ سیاستدان کرپشن کی وجہ سے بدنام ہو رہے ہیں،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 23 جولائی 2017 17:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ و زیر اعظم کا استعفیٰ پوری قوم کا مطالبہ ہے ‘ اگر نواز شریف جائیں گے تو اگلا نمبر عمران خان کا ہے ‘ حکومت کا پریشر چوہدری نثار کے لئے اینٹی بائیوٹک ہے ‘ سیاستدانوں کو عوام کیلئے رول ماڈل ہونا چاہیے ‘ سے یاستدان کرپشن کی وجہ سے بدنام ہو رہے ہیں۔

اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ استعفیٰ دینا نہ دینا و زیر اعظم کی مرضی ہے اور سیاست ہے ‘ و زیر اعظم کا استعفیٰ پوری قوم کا مطالبہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ والیم 10 میں بہت کچھ ہے ‘ مجھے زیادہ علم نہیں اگرنواز شریف جائیں گے تو اگلا نمبر عمران خان کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ پیر یا منگل تک آ جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیب کے جتنے کیسز ہوتے ہیں سندھ میں ہوتے ہیں پنجاب میں نیب چپ ہو گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے نیب بارے ریمارکس سب کے سامنے ہیں۔ بولنا اور اسے ثابت کرنا الگ الگ چیزیں ہیں۔ ریلوے ہڑتال میں کوئی سیاست نہیں چاہتے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ ریلوے ڈرائیوروں سے 3 دن کی مہلت کی درخواست کرتا ہوں سیاستدانوں کو عوام کیلئے رول ماڈل ہونا چاہیے۔ آج ہم سیاستدان کرپشن کی وجہ سے دنام ہو رہے ہیں۔ گورنر سندھ کے پاس بل کو مسترد کرنے کا اختیار ہے۔ تیسری مرتبہ بل جائے گا تو خود ہی قانون بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کا کام صرف ووٹ مانگنا نہیں ہوتا۔…
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات