ڈی ای او مانسہرہ نے کم تعداد والے پرائمری سکولوں کو قریبی سکولوں میں ضم کردیا

اتوار 23 جولائی 2017 17:00

مانسہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2017ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع مانسہرہ نے 50سے کم تعداد والی40 سرکاری پرائمری سکولوں کو قریب ترین پرائمری سکولوں میں ضم کردیا ہے۔ضلع مانسہرہ میں ضم کئے گئے سکولوں کی تعداد70ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع مانسہرہ نے پچاس سے کم تعداد والے 40پرائمری سکولوں کو قریب ترین پرائمری سکولوں میں ضم کیا ہے۔محکمہ تعلیم ذرائع کے مطابق کم تعداد والے پرائمری سکولوں کے بعدضلع میں 50سے کم تعداد والے ہائی اورہائیر سیکنڈری سکول بھی قریب ترین سکولوں میں ضم کئے جائیں گے۔