چنئی میں کنویں کی صفائی کے دوران 2 مزدور دم گھٹنے سے جاں بحق

اتوار 23 جولائی 2017 17:00

مانسہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2017ء) مانسہرہ کے علاقے چنئی میں کنویں کی صفائی کے دوران 2 مزدور دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق اپرچنئی میں نزاکت نامی مزدور کنویں کی صفائی کیلئے نیچے اتررہا تھا کہ اچانک کنویں میں گرگیا۔

(جاری ہے)

کافی دیر گزرنے کے بعدکنویں سے آواز نہ آنے پر دوسرامزدور سجاد بھی کنویں میں اترا۔کنویں میں زہریلی گیس کے باعث دونوں مزدور دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔اہلیان علاقہ اورسول ڈیفنس کے اہلکاروں نے طویل جدوجہد کے بعد دونوں مزدوروں کی نعشیں نکال لیں جنھیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :